• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی میں پلمو نری ری ہیب لی ٹیشن سینٹر قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی کے زیرِ انتظام اوجھا کیمپس میں ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا مفت پلمو نری ری ہیب لی ٹیشن سینٹر قائم کردیا گیا جس کا رسمی افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نازلی حسین نے جمعے کی صبح اوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز میں کیا۔ انسٹی ٹیوٹ کی پہلی منزل پرقائم کیے گئے " ڈاکٹر سید عاشق حسین ری ہیب لی ٹیشن سینٹر" کا نام اوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے سابق سربراہ ڈاکٹر سید عاشق حسین کی یاد میں رکھا گیا ہے ،درایں اثناء وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نےاوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز میں انٹرا وینس ایڈ مکسچر اینڈ کمپاؤنڈنگ فارمیسی کا بھی افتتاح کیا پروفیسر نازلی حسین نے اس موقع پر کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ بہترین طبی سہولتیں مریضوں تک پہنچائی جائیں ،۔

ملک بھر سے سے مزید