لاہور( جنگ نیوز)آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست آ گیا۔شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی۔شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 217ریکارڈ کی گئی۔مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس300سے تجاوزکرگیا۔ملتان روڈ 316، اڈا پلاٹ میں آلودگی کی شرح 286ریکارڈ ہوئی، شالیمار ٹاؤن میں 261،پیراگون سٹی میں آلودگی کی شرح 258،سید مراتب علی روڈ پر 247، بیدیاں روڈ پر آلودگی کی شرح 243ریکارڈ کی گئی۔ بڑھتی آلودگی کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔