کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ وفاق میں شامل مسلم لیگ(ن) اور پی پی کے درمیان اختلافات افسوس ناک ہیں،پی پی کو پنجاب جیسے ترقیاتی کاموں کو مثال بناکر سندھ میں بھی کام کرنا چاہئے، حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی صورت حال کو قابو کرلیا گیا،بھارت نے کشمیر کے حالات پر منفی پرو پیگنڈہ شروع کردیا تھا جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانا تھا، پاکستان اس وقت مختلف قسم کے معاشی اور اقتصادی مسائل کا شکار ہے جسے حکومت، محدود وسائل میں حل کر نے کی کوشش کرہی ہے ، آزاد کشمیر میں ہونے والا معاہدہ خوش آئند ہے، شکایات کو تشدد، انتشار کے بجائے بات چیت سے حل کرنا جمہوریت کا اصل حسن ہے۔انہوں نے ملک کی موجودہ صورت حال اور بھارتی سیکیورٹی حکام کی جانب سے پاکستان کو دوبارہ دی جانے والی دھمکیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔