• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ فرانس کے رہنما کا وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرنیوالوں کو ترقی پر توجہ دینے کا مشورہ

پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) ن لیگ فرانس کے رہنما تصور حسین تارڑ نے وزیراعلی پنجاب پر تنقید کرنیوالوں کو ترقی پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے بے مثال ترقیاتی عوامی سہولتوں کے منصوبوں جن میں ہر ضلع ایکٹرانک بسوں ، بچوں کو اسکالرشپ ، لیپ ٹاپ، سیلاب زدگان کی بحالی شامل ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز نے جو موقف اختیار کیا کہ معافی نہیں مانگوں گی ۔ انہوں نے سیلاب میں عالمی امداد مانگنے کے لیکچر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی اپنے عوام کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہیں گی، عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گی۔ان کے موقف کا ہم بھرپور خرمقدم کرتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید