• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی پھندا لگی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی پھندا لگی لاش ملی، تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانہ کی حدود ڈیفنس خیابان بدر کمرشل ایریا میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی گلے میں پھند لگی لاش ملی، لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر خواجہ سرا کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی اس حوالے سے ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ خواجہ سرا کی شناخت ابیہ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا اصل نام عبداللہ بابر ہے تاہم ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ خواجہ سرا یسریٰ نامی لڑکی کے ہمراہ فلیٹ میں کرایہ پر رہتا تھا اور اس حوالے سے لڑکی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ سو کر اٹھی تو کمرے میں ابیا کی گلے میں پھندا لگی لاش لٹک رہی تھی جس پر اس نے اپنے دوستوں کو فون کر کے واقعے سے آگاہ کیا اور انھوں نے موقع پر پہنچ کر خواجہ سرا کی لاش اتار کر مدد گار 15 پر اطلاع دی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید