ہٹیاں بالا (نمائندہ جنگ)جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جہلم ویلی میں چھ روز سے بند موبائل،انٹر سروسز بحال،بازار کھل گئے،چہل پہل شروع اور ٹریفک بحال . ہو گئی آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں 28ستمبر سے بند موبائل،انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں،ہٹیاں بالا،چکار،وادی لیپہ، چناری، چکوٹھی، وادی کھلانہ، گوجر بانڈی، کھٹائی،ل منیاں،ریشیاں،سائیں سمیت چھوٹے،بڑے تمام بازار کھل گئے،ہفتہ کے روز سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں طالب علموں کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے دوران شہید ہونے والے پولیس اور سول جوانوں کی شہادتوں کے باعث ہر چہرہ افسردہ نظر آیا،پانچ روز سے ہڑتال کے باعث بازاروں ،سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق حاضری نظر آئی ،آج اتوار کے روز تعطیل کے باعث بھی بازاروں میں عوام کی کم تعداد کے آنے کے امکانات ہیں ،البتہ پیر کے روز جہلم ویلی بھر سمیت پورے آزاد کشمیر میں زندگی معمول کے مطابق لوٹ آئے گی ۔