کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ ابراہم اکارڈسے لیکرٹرمپ امن معاہدے تک مزاحمتی تحریک حماس کے خاتمے اورصہیونی بالادستی کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا،سرزمین انباءکے اصل باشندوں کو بے دخل کرکے قابض ٹولے کی حمایت کرنا سراسرناانصافی ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے کوئی بھی دوریاستی حل قابل قبول نہیں ،ظالم ومظلوم کی جنگ میں خاموش تماشائی رہنا دراصل ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے،مینارپاکستان لاہور میں جماعت اسلامی کا سہ روزہ اجتماع ملکی سیاست میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا،اجتماع عام کی تشہیر سمیت دعوت کے ابلاغ کے لیے میڈیا کے تمام ٹولز کا موئثر استعمال کیا جائے،یہ بات انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں اجتماع عام کی تیاریوں واہداف کے حوالے سے منعقد میڈیا کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،قیم صوبہ محمد یوسف ،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا ودیگر بھی ساتھ موجود تھے،صوبائی امیر کامزید کہنا تھاکہ سندھ حکومت کا ورلڈ بنک کے سامنے سندھ میں90فیصد دیہی گھرانے آلودہ پانی استعال کرنے کا اعتراف دراصل سترہ سالوں سے برسراقتدارپیپلزپارٹی کی ناکامی کا اعتراف ہے،صوبائی امیرنے زوردیاکہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے کرپشن فری اقدامات کرکے انہیں جینے کا حق دیا جائے۔