• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی زبان کی ترویج و ترقی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، علامہ حسن ظفر

کراچی(پ ر) آثار و افکار اکادمی کے تحت بہترین کتب و انعا مات اور اعزازات تقسیم کی پروقار تقریب ڈاکٹر ہلال نقوی کی زیرصدارت مسجد آل عبا گلبرگ میں منعقد ہوئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منتظم اعلیٰ علامہ حسن ظفر نقوی نے اکادمی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی زبان کو نقصان پہنچ رہا ہے ضروری ہے کہ اس کی ترویج و ترقی کیلئے کام کیا جائے اور نئے لکھنے والوں کیں حوصلہ افزائی کی جائے ، ڈاکٹر ہلال نقوی نے اکادمی کے بانی مرحوم ساحر لکھنوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اکادمی قائم کرکے بہترین خدمات انجام دیں ،اس موقع پر اسلام آباد سے آئے معروف دانشور علی اکبر ناطق کی کتاب کوفے کا مسافر کو سال کی بہترین کتاب قرار دیا گیا ،تقریب سے اکادمی کے جنرل سیکریٹری دانش مہدی،ڈاکٹر رضا دائو دانی،فراست حسین رضوی،علامہ باقر زیدی نے بھی خطاب کیا ،شجاع عباس ایڈووکیت نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ،آل احمد بلگرامی،لخت حسنین زیدی،مفتی محمد ہاشم، مولانا رجب علی بنگش، علامہ شبیر طاہری اور د یگر موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید