• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف ٹاؤن، موٹر سائیکل چھیننے کے دوران ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک ہو گیا،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود ذکریا چوک کے قریب دو ڈاکوؤں نے ایک بچے سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو بچے نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا۔ایس ایچ او ممتاز مروت کے مطابق اس دوران دوسرے ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولی اس کے اپنے ساتھی کو ہی جا لگی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم بچے کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا جبکہ اپنی موٹر سائیکل وہیں چھوڑ دی،ایس ایچ او نے بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت سعید احمد ولد حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور دو موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں جن میں سے ایک موبائل فون چھینا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سے چھینی گئی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید