• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں امن و امان شاہ لطیف بھٹائی کی دھرتی کا خاصہ ہے، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے دنیا بھر میں موجود پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے تمام سندھی بہن بھائیوں کو سندھ کلچر ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امن و امان شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی دھرتی کا خاصہ ہے، پاکستان مختلف زبانوں اور ثقافتوں کا ایسا گلدستہ ہے جس کے رنگ و بو سے ہم دنیا کو متاثر کرسکتے ہیں ،بلاشبہ عدم برداشت انتہاپسندی کے پُر آشوب دور میں انسان دوستی پر مبنی ثقافتی اقدار کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں کا ایک دوسرے کی ثقافتوں کو جوش و خروش سے مناناہی پاکستان کا بنیادی مقصد ہے،انہوں نے کہا کہ ایک دن آئے گا جب شہری اور دیہی علاقوں میں خلیج پیدا کرنے والوں کو بھی شکست ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید