• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست کا آغاز کرنے والے ایوانوں سے باہر کر دیئے گئے، صدر الدین راشدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے اپنے ایک جاری بیان میں ملکی سیاسی صورتحال ، عوامی حقوق ، صوبائی خودمختاری اور موجودہ نظام کی خرابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب ہمارے بزرگ بیٹھک لگایا کرتے تھے تب بھی سیاست ہوتی تھی، مگر وہ سیاست اصولوں ، کردار اور شرافت کی بنیاد پر چلتی تھی، آج صورتحال بالکل مختلف ہے، جبکہ وہ لوگ جن کے گھروں سے سیاست کا آغاز ہوا تھا، وہ ایوانوں سے باہر کر دیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت افراتفری کے ماحول سے گزر رہا ہے اور اس بگڑی ہوئی صورتحال کو سدھارنے کے لیے عوام کو خود فیصلہ کرنا ہوگا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید