• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کی بھی تہذیب و ثقافت کا احترام کرتے ہیں، شاہد فراز

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے سندھی اجرک ڈے کے موقع پر اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ کسی کی بھی تہذیب و ثقافت کا احترام کرتے ہیں لیکن ملک مخالف نعرے اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف اسلحہ اٹھانے والوں کو نہ صرف ملک ک دشمن سمجھتے ہیں بلکہ انکے ہر ملک دشمن اقدام کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے، ہمارے بزرگوں نے ملک بنایا تھا ہم ملک بچائیں گے، انہوں نے سندھ کے مختلف علاقوں باالخصوص کراچی میں حالیہ دنوں سامنے آنے والی سندھو دیش کی پاکستان مخالف سرگرمیوں، بھارت نواز نعروں اورسیکورٹی اداروں پر فائرنگ جیسے واقعات پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان واقعات نے نہ صرف ریاستی رِٹ کو چیلنج کیا ہے بلکہ سندھ کے محب وطن شہریوں کے لیے بھی ایک سنگین پیغام چھوڑا ہے،انہوں نے کہا کہ سندھو دیش کا بیانیہ پاکستان کے آئین، قومی وحدت اور دفاعی سلامتی پر براہ راست حملہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید