کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ کراچی کا خراب اور غیر مؤثر ٹرانسپورٹ نظام شہریوں کے لئے شدید مسائل ہی نہیں بلکہ قومی معیشت کے لئے بھی ایک بڑا بوجھ بن چکا ہے، ٹریفک جام، ایندھن کے ضیاع، تاخیر سے پہنچنے والے مزدوروں اور بندرگاہوں تک سست رفتاری سے جانے والے سامان کی وجہ سے کراچی کو روزانہ کم از کم آدھے سے ایک ارب روپے تک کا نقصان ہوتا ہے، جو کسی بڑے معاشی بحران سے کم نہیں۔