کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 20 سالہ والدین ولد عبد الستار زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی تنازعہ پر پیش آیا ،بلوچ کالونی تھانے کی حدود نجی یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ مصطفیٰ ولد عبدالرشید زخمی ہو گیا ،ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران پیش آیا ہے،سائٹ اے تھانے کی حدود اقصیٰ مسجد کے قریب نامعلوم سمیت سے آ کر گولی لگنے سے 11سالہ بچہ سدیش ولد شاکر زخمی ہوگیا، شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود گرین پارک کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 28 سالہ گل حسین ولد غلام سرور زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتاہے ۔