کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے شہر کو بلاوجہ احتجاج کے سوا کیا دیا؟کراچی کو صرف نعروں اور دھرنوں سے ترقی نہیں ملتی جنہوں نے برسوں شہر پر سیاست کی وہ آج کارکردگی پر لیکچر دے رہے ہیں،ڈپٹی میئر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا ریکارڈ خالی ہے نہ منصوبے، نہ عملی خدمت، پیپلزپارٹی نے کام کیا ہے۔