کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے گلزار ہجری ایف ایم ٹاور کے قریب ایک گاڑی میں آگ لگ گئی، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا،آتشزدگی کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ۔