• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال بلاک 11مٹکے والی گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 40سالہ ذیشان ولد عمران جاں بحق ہوگیا،ایس ایچ او تھانہ گلستان جوہر نے بتایا کہ جمعہ کے روز کو ایک حادثے کے دوران ساجد کے گیراج پر انس نامی شخص کے والد کاجھگڑا ہوا تھا۔اتوار کو انس اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ آیاجہاں انس اور ساجد کے درمیان جھگڑا ہوا اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ذیشان نامی شخص ہلاک اور ساجد زخمی ہوگیا جبکہ انس اور ساتھی موقع سے فرارہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید