• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استاد کا پیشہ محض روزگار نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے، علامہ شبیر میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا یوم معلم پر اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ اساتذہ کو علم و شعور کے چراغ روشن کر کے نئی نسلوں کی فکری و اخلاقی تربیت اور قومی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرنا چاہیے، استاد کا پیشہ محض روزگار نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے جس سے معاشروں کی بنیادیں مضبوط اور روشن مستقبل کی ضمانت بنتی ہیں،حکومتِ پاکستان اور نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کو چاہیئے کہ اساتذہ کے جائز مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید