ٹنڈو باگو(سلیم میمن /نامہ نگار )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ضلع بدین کی 60ہزارمستحق خواتین کے نام کاٹ دیئے گئے ہیں اس
سلسلے میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کی پانچ تحصیلوں کی مستحق 60 ہزار خواتین کے نام آج پیر سے شروع ہو نیوالی قسط سے کاٹ دیئے گئے ہیں BISP کے تحت پہلے تعلقہ ٹنڈوباگو کی 38ہزار خواتین کو اس ملتی تھی تاہم اب ٹنڈوباگو تعلقہ کی 18ہزار خواتین کو قسط دی جائیگی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ٹنڈوباگو شہر اور گردونواح کی یونین کونسلوں کی 14ہزار خواتین شامل تھیں تاہم اس مرتبہ صرف 7ہزار خواتین BISP کی قسط حاصل کرسکیں گی BISP کے ذرائع سے بڑی تعداد میں مستحق خواتین کے نام کاٹنے کے متعلق موقف لینے کی کوثکی گئی تو بتایا گیا BISP. کی جانب سے پورے پاکستان کی خواتین کے نام کاٹے گئے ہیں تاہم یہ وضاحت نہیں دی گئی کہ بڑی تعداد میں مستحق خواتین کے نام کیوں کاٹے گئے ہیں ۔