• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ میچ میں بھی تھرڈ امپائر بھارت کے ساتھ؟

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں پاکستانی اوپنر منیبہ علی کو رن آؤٹ قرار دیے جانے کےمتنازعہ فیصلے نے شائقین کو حیران کر دیا ، حالانکہ اُنہوں نے بظاہر اپنا بلا کریز میں گراؤنڈ کیا ہوا تھا۔ شائقین نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا تھرڈ امپائر بھی بھارت کی حمایت میں فیصلے کر رہا ہے؟ یہ واقعہ میچ کے چوتھے اوور کی آخری گیند پر پیش آیا، جب ایک براہِ راست تھرو وکٹوں سے ٹکرائی۔ ری پلے میں دکھایا گیا کہ منیبہ نے کریز پار کرلی تھی لیکن گیند لگنے کے لمحے بلا معمولی سا ہوا میں اُٹھا۔ تھرڈ امپائر نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ’’آؤٹ‘‘ کا فیصلہ دے دیا ۔ اس پر بیٹر حیران اور مایوس نظر آئیں ۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے اس پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق، اگر کوئی بیٹر کھیل کے دوران کسی بھی لمحے کریز سے باہر ہو اور وکٹ گرا دی جائے، تو وہ رن آؤٹ قرار دیا جا سکتا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید