اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اہم سماعت بدھ8اکتوبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اہم سماعت رواں ہفتے بدھ کے روز ہوگی الیکشن کمیشن نے پنجاب کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں 4سالوں سے تاخیر ہورہی ہے اور الیکشن کمیشن کے بار بار احکامات کے باوجود بھی پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے اور بلدیاتی قانون میں بار بار تبدیلیاں کرکے انتخابات میں التوا کر رہی ہے۔