• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفراسٹرکچر کی بہتری اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کی زیر صدارت اجلاس میں شہر میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے غیر قانونی تجاوزات اور پارکنگ مسائل کا خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے تمام کمرشل عمارات کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے نقشوں کو بلڈنگ بائی لاز کے مطابق منظوری کے لیے پیش کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں مختلف کمرشل منصوبوں کے نقشے زیر غور آئے، جن میں سے کئی کی منظوری دی گئی جبکہ بعض نقشے مزید بہتری کے لیے واپس بھی کیے گئے۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کارپوریشن کے نمائندے شریک ہوئے ۔
ملتان سے مزید