• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب زدہ فی خاندان کو 10لاکھ روپے دئیے جائیں،پاکستان سرائیکی پارٹی

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ کے چیف آرگنائزراحمد نواز سومرو نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پورا سرائیکی وسیب تباہ ہو گیا ہے آج بھی لاکھوں لوگ چھت کے بغیر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جب تک آباد کاری کا کام مکمل نہیں ہوتا فوری طور پر فی خاندان 10لاکھ نقد دئیے جائیں تاکہ وہ اس مشکل وقت میں باعزت گزر بسر کر سکیں اور جو فصلیں تباہ ہوئی ہیں ان کا تخمینہ لگا کر کاشتکاروں کے نقصانات کی فوری ادائیگی کی جائے۔ اجلاس میں ملتان سٹی کی نائب صدارت کے لئے محمد ارشاد عباسی کو نامزد کیا گیا ۔ ملتان سٹی کے صدر محمد اجمل خان بادوزئی موجودتھے۔
ملتان سے مزید