ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علما پاکستان نورانی، ضلع ملتان کی جانب سے پریس کلب میں ‘‘غزہ کی پکار، اسرائیل مردہ باد’’ سیمینار منعقد ہوا۔ صدارت محمد ایوب مغل نے کی جب کہ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، صاحبزادہ معصوم میاں نقشبندی، یونس غازی اور متعدد علماء، مشائخ و سیاسی رہنماؤں نے شرکت اور خطاب کیا، مقررین نے غزہ پر اسرائیلی مظالم اور بین الاقوامی خاموشی کی مذمت کی، عالمی برادری خصوصاً مسلمان حکمرانوں سے عملی اقدام کا مطالبہ کیا اور عوامی احتجاج کی اپیل کی۔