ملتان (سٹاف رپورٹر) کپاس کے کاشتکار صاف چنائی پر خصوصی توجہ دیں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کے کاشتکارکپاس کی چنائی صبح 10 بجے شروع کریں جس وقت فصل اور ٹینڈوں پر سے رات کی شبنم خشک ہو جائے تاکہ کپاس بد رنگ نہ ہونے پائے اور نمی کی وجہ سے جننگ کے دوران مشکلات کا سامنا بھی نہ ہو۔کپاس کی فصل کی چنائی شام 4 بجے بند کر دینی چاہیے۔ چنائی ہمیشہ پودے کے نچلے حصے سے مکمل کھلے ہوئے ٹینڈوں سے شروع کریں اور بتدریج اوپر کو چنائی کرتے جائیں ۔ چنائی کرتے وقت ٹینڈوں سے کپاس کو اچھی طرح نکال لینا چاہیے۔چنائی کے لیے استعمال ہونے والا کپڑا (جھولی)سوتی ہونا چاہیے۔چنی ہوئی پھٹی کو صاف اور خشک سوتی کپڑے پر رکھا جائے۔