• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیشل سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح پور کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نقوی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح پور کا دورہ کیا۔ ایمرجنسی وارڈ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو فوری بہتری کی ہدایت دی۔ انہوں نے مختلف وارڈز، لیبارٹری اور فارمیسی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ بعد ازاں مریم نواز کلینک 90 اے ، ٹی ڈی اے کا دورہ کرتے ہوئے صفائی اور دواؤں کی دستیابی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ سپیشل سیکرٹری نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کروڑ لال عیسن میں بھی معائنہ کیا اور کنٹین کی صفائی ناقص ہونے پر انچارج کے خلاف شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت کی۔ اسی سلسلے میں سیکشن آفیسر تنویر احمد نے کوٹ سلطان اسپتال کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو صفائی، نظم و ضبط اور مریضوں سے خوش اخلاقی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ 
ملتان سے مزید