ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے شدید بارش کے دوران شہر بھر کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر واسا کی ٹیموں کی کارکردگی چیک کی اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی متعلقہ تحصیلوں میں فیلڈ میں موجود رہے اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کرتے رہے۔ شجاع آباد اور جلالپور پیر والا میں بھی ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں متحرک رہیں۔