ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے 14سالہ لڑکی کی مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنادی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے محافظ سکواڈ کی ٹیم مہدی پور گشت پر مامور تھی کہ ایک لڑکا فائقہ بی بی کو مبینہ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے مبینہ اغوا کرکے لے جارہاتھا کہ فائقہ کے شور شرابہ پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی اور ھوالہ مظفر آباد پولیس کردیا گیا پولیس نے ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔