ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر سکیل 14کے19سینئرکلرکوں کو سکیل 16میں بطور اسسٹنٹ ترقی دے دی گئی،وائس چانسلر کی منظوری کے بعد رجسٹرار اعجاز احمد نے گزشتہ روزاس بارے باقاعدہ احکامات جاری کردیے،بطور اسسٹنٹ ترقی پانے والوں میں محمد آصف پرویز،اسد محمود،ناصر محمود،اسد اللہ خان،مختار احمد،رب نواز،محمد حفیظ خان، عبد الرحمٰن،ملک محمد آصف،محمد عاطف صدیق، محمد شعیب خان،محمد آصف یونس،محمد وسلیم الہی، حاشم علی خان،طاہر عباس،فرزانہ شاہین، عبدلقدیر،محمد یوسف اور شہزاد علی شامل ہیں۔