• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی،ملزمان کی ویڈیو وائر ل کرنے کی دھمکی

ملتان(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی،ملزمان کی ویڈیو وائر ل کرنے کی دھمکی ۔ڈی ایچ اے پولیس کو کبیروالہ کی رہائشی خاتون سفینہ بی بی بی نے اطلاع دی کہ بند بوسن کے رہائشی محمد لیاقت نے مجھے نوکری کا جھانسہ دیکر ملتان بلوایا اور بچ ولاز نامعلوم مکان میں لے گیا جہاں پر میرے ساتھ نامعلوم ملزم نے مبینہ جنسی زیادتی کی اور لیاقت وڈیو بناتا رہا ملزمان نے مجھے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتلایا تو وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردوں گا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی،مخدوم رشید پولیس کو چک 13ایم آر سے آمنہ بی بی نے اطلاع دی کہ ملزم محمد ناصر نے پندرہ روز قبل مجھے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھوکے سے وڈیو بنالی ملزم وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی دھمکیاں دے رہا ہے ، سیتل ماڑی پولیس کو کھاد فیکٹری سے ابوبکر نے بتایا کہ ملزمان یاسر سیال اور بلال کھکھ نے مجھ سے مبینہ بدفعلی کرنے کی کوشش کی اور میری وڈیو بھی بنائی ۔
ملتان سے مزید