ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکےاتھلیٹ محمد عرفان نے لاہور میں منعقدہ آل پاکستان الائیڈ بینک میراتھون 2025ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کرلیا۔یہ میراتھون 5 اکتوبر2025ء کو صبح5 بجے لبرٹی راؤنڈاباؤٹ گلبرگ لاہور سے شروع ہوئی جس میں درجنوں قومی و بین الاقوامی ایتھلیٹس نے شرکت کی۔محمد عرفان نے 21کلومیٹر کے فاصلے کو شاندار کارکردگی کے ساتھ مکمل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل اور ساڑھے تین لاکھ روپے نقد انعام جیتا۔