• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیالوجی ہسپتال بہاولپورکو درپیش مسائل کےحل کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کارڈیالوجی ہسپتال بہاولپور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر شہادت چوہدری، ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال ڈاکٹر گوہر، ایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹر سید فخر، ڈاکٹر اسامہ منیر اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کارڈیالوجی ہسپتال کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور مریضوں کے لئے علاج معالجہ کی سہولیات مزید بہتر بنانے کےلئےمختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ ہسپتال کےبجٹ میں اضافہ کرنے اور جدید سہولیات کی فراہمی کےلئے حکومت پنجاب کو سمری ارسال کی جائے گی اور اس پر عملدرآمد کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی،بعدازاںایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے کارڈیالوجی ہسپتال میں داخل سیکرٹری ریونیو جنوبی پنجاب مہر خالد احمد کی عیادت کی۔انہوں نے مہر خالد احمد کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
ملتان سے مزید