• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاکی گرفتاری کے خلاف سنی تحریک کااحتجاجی مارچ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء کی گرفتاری کے خلاف غزہ، فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کے لئے اسرائیل مردہ باد احتجاجی مارچ جنازہ گاہ چوک لوہامارکیٹ سے مرزامحمدارشدالقادری کی قیادت میں منعقد کیاگیا جس میں علماء کرام مشائخِ عظام اورقائدین نے شرکت کی ، رکن الدین حامدی،سماجی وسیاسی رہنما ملک یوسف، علامہ سعیداخترقادری، علامہ کامران عالم نقشبندی، ملک عبدالقدیر کھوکھر،ملک حفیظ بھٹی، الحاج محمد علی انصاری، مرزادانش قادری،علامہ لیاقت سعیدی،مرزا اصغر علی،رانا غلام مرتضیٰ قادری،ملک عمران یوسف،ملک عبدالرحمن، حافظ مبارک عطاری، مصباح الدین حامدی،غلام حسین فریدی، صاحبزادہ فیصل وارثی،پیرمظہر فاروق،مشہود الدین،مبین الدین،جنیدارشد،صمعیداختر، اعمش ارشد، حافظ احمد عبیدعطاری،ذیشان بھٹی،عدنان بھٹی،مہدی الدین، عبدالقادرِ عطاری،عبداللہ اصغر عطاری، شہز ا د الحسن، مقبول قریشی،ملک رمضان جانو، دیگرسیکڑوں افراد شریک تھے مقررین نے کہا کہ عالمی دہشتگرد اسرائیل کی غزہ، فلسطین پرظلم وستم اورعالمی طاقتوں کی خاموشی، 57اسلامی ممالک کاعمل اقدام نہ کرنا انتہائی شرمناک اورانسانیت سوز عمل ہے۔
ملتان سے مزید