• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،01کلو گرام آئس برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 01 کلو گرام آئس برآمد، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد امجد کو گرفتار کرکے 01 کلو گرام آئس برآمد کرلی۔ملزم کو تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے وحدت کالونی گیٹ نمبر1 سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ تنویر اسلم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سجادحسین اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ تنویر اسلم نے مدعی مقدمہ کے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موبائل برآمد کر کے مدعی مقدمہ کے حوالے کیا۔
ملتان سے مزید