راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دوشادی شدہ خواتین سمیت چار افراد کواغواکرلیاگیا، تھانہ سول لائنزکو جمیل احمد نے بتایا کہ میرا بیٹا جس کامران جمیل بعمر 21سال اور میرا بھتیجا نعمان بابر بعمر 13سال گھر سے گھومنے پھرنے گئے جو اب تک واپس نہ آئے ،تھانہ دھمیال کو حماد حسین نے بتایا کہ سائل کی شادی (ص)بی بی کے ساتھ 2 ماہ پہلے ہوئی تھی کچھ دن پہلے اس نے کہا کہ وہ یہاں نہیں رہنا چاہتی تو اس نے میرے بھائی کے نمبر سے اپنی والدہ کو فون کیا اور اس کی والدہ نے یکم اکتوبر کو آنے کا بولا،گزشتہ روز وہ چھت پر کپڑے ڈالنے گئی واپس نہیں آئی ،تھانہ چکری کو محمد افضل نے بتایا کہ سائل کی حقیقی بیٹی کی شادی محمد کامران کے ساتھ شریعت محمدی کے تحت سر انجام پائی تھی یہ کہ 31اگست کی رات سائل نے کامران سے بیٹی کا پوچھاتو کامران نے کہا آپ کی بیٹی گھر موجود نہیں ہے سائل کو کسی بھی شخص پر کوئی شک شبہ نہ ہے۔