• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ،مری روڈ پر ڈمپر کی زد میں آکر 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،ریسکیو 1122کے مطابق حادثہ مری روڈ پر پیٹرول پمپ رحمان آباد کے سامنے پیش آیا،عینی شاہدین کے مطابق 3افراد موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل سلپ ہونے سے وہ روڈ پر جاگرے اور ڈمپر ان کے اوپر سے گزر گیا جس سے 21سالہ شہزاد سخی سکنہ کیل آزادکشمیر ، 23سالہ خرم حمید سکنہ گوجر خان جاں بحق ہوگئے جب کہ 21سالہ عمر سکنہ کیل آزادکشمیر زخمی ہوگیا،ریسکیو 1122نے دونوں لاشیں اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا،تیزرفتار گاڑی نالے میں گرنے سے 2افراد جاں بحق اور دوشدید زخمی ہوگئے ، اسلام آباد میں سپورٹس کمپلیکس کے مین گیٹ کے قریب ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث آہنی ریلنگ اور سیمنٹ سے بنی حفاظتی دیوار توڑتے ہوئے نالے میں جا گری، جس سے گاڑی میں سوار ابو بکر عباسی اور جنید سدو زئی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ عبدالمعیز اور نامعلوم شخص شدید زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد سے مزید