راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)فائرنگ اور خنجر مار کردوافراد کوزخمی کردیاگیا، تھانہ نصیرآباد کو فخر زیب نے بتایا کہ میری بھانجی سویرا کی کورٹ میرج حمزہ کے ساتھ ہوئی ہے جس کے دو بچے ہیں جو راضی نامہ کے لیے میرے گھر آئے تھےکہ کاشف عرف مسکین مسلح پسٹل وقاص اور کاشف عرف مسکین نے مجھے فائر کر کے زخمی کر دیا،تھانہ سول لائنزکو حمیدہ بی بی نے بتایا کہ معراج نے میرے بیٹے حسن پر خنجر کے وار کیے میرے شور کرنے پر اہل علاقہ نے آکر جان چھڑائی میرا بیٹا زخمی ہوکر زمین پر گر پڑا ۔