راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف چھ کارروائیوں کے دوران ایک عورت اور افغان باشندے سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کرلیا،جن سے 41 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کی 49 کلو 283گرام منشیات برآمد ہوئی ،ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط (عمان) جانے والے ملزم کے پیٹ سے 683 گرام وزنی آئس سےبھرے، 90کیپسولز برآمد ہوئے۔