• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدرہ کا آؤٹ ہونے پر اظہار مایوسی آئی سی سی کو پسند نہیں آیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم ویمنز ورلڈ کپ میں تیسرا میچ بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف کولمبو میں کھیلے گی۔ ابتدائی دونوں میچوں میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی ہے۔اتوار کو بھارت کے خلاف پاکستانی بیٹر نے میچ میں وکٹ گنوانے کے بعد پچ پر بلا مارا تھا۔ انہوں نے 81 رنز کی اننگز کھیلی اور بھارتی کپتان ہرمن پریت کے ہاتھوں بولر سنیہ رانا کی گیند پر کیچ ہوئی تھیں، اس موقع پر وکٹ گنوانے پر انہوں نے خود پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ میچ کے بعد سدرا امین کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ ریفری نے سر زنش کی ہے۔یہ ان کی دو سال میں پہلی خلاف ورزی تھی اور انہیں لیول 1 کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ سدرا امین کو کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی ہے ۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سدرا امین نے غلطی تسلیم کرلی ہے۔

اسپورٹس سے مزید