• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح

اندور (اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے ساتویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کی خاص بات تازمین برٹس کی سنچری اور نونکولولیکو ملا با کی شاندار بولنگ رہی۔ ہولکر اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 231 رنز بنائے۔ کپتان صوفی ڈیوائن 85 ، ہالی ڈے 45 اور پلمر نے 31 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ملا با نے 40 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں پروٹیز خواتین نے ہدف 41 اوورز میں مکمل کر لیا۔ تازمین برٹس نے 89 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ سنے لوس 83 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر، جیس کیر اور تاہوہو نے ایک، ایک وکٹ لی۔ فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گیا، جبکہ نیوزی لینڈ دو مسلسل شکستوں کے بعد ساتویں پوزیشن پر چلا گیا۔

اسپورٹس سے مزید