کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن کےجنرل کونسل اجلاس میں آئندہ چار سالہ مدت کیلئےنئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ تمام بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین صدر، وفاقی وزیر چوہدری شافع حسین چیئرمین اور رانا سرور سیکرٹری منتخب ہوئے۔ فیڈریشن کے مطابق دسمبر میں بنگلہ دیش ویمن کبڈی ورلڈ کپ ہوگا جس میں پاکستان ٹیم شرکت کرے گی ۔کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز اور ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے این او سی لینا لازمی قراردیا گیا ہے ۔