• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 خواتین ٹی 20 اسٹرائیکرز اور کانکررز فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹرائیکرز اور کانکررز کی ٹیمیں قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں جو بدھ کو کھیلا جائے گا۔ پیر کو سیمی فائنلز میں اسٹرائیکرز نے چیلنجرز جبکہ کانکررز نے اسٹارز کو ہرادیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں چیلنجرز نے 8 وکٹوں پر96 رنز بنائے۔ نرجیس بی بی نے22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹرائیکرز نے دو وکٹوں پر101 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ فضہ فیاض 33 اور اقصیٰ حبیب 24 رنز بنائے۔ اوول گراؤنڈ میں اسٹارز نے 3 وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔ راحیمہ سید نے 33 اور کومل خان نے 30 رنز ا سکور کیے۔کانکررز نے دو وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ صبیحہ نور نے 44 رنز بنائے۔ دینا رضوی نے34 رنز بنائے۔
اسپورٹس سے مزید