• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب سے علیحدگی کی خبریں غلط، ثنا کی انسٹا اسٹوری بھی وائرل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو غلط قرار دیے جانے کے بعد ثنا کی انسٹا اسٹوری بھی وائرل ہوگئی۔ حال ہی میں شعیب ملک نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، الحمد اللہ میری ازدواجی زندگی بہت اچھی اور خوشگوار گزر رہی ہے، میرا بیٹا دبئی میں ہوتا ہے ، میں کراچی میں رہتا ہوں، مصروفیت رہتی ہے لیکن اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ جنگ میں شائع ہونے والا شعیب ملک کا یہ بیان جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا ، بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پیجزاس بیان کو شیئر کرنے لگے۔ ثنا جاوید نے ایک فیشن پیج پر شیئر انسٹا اسٹوری کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
اسپورٹس سے مزید