• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19 ون ڈے کپ بارش سے متاثر، کراچی وائٹس کی اسلام آباد پر فتح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی مینز انڈر19 ون ڈے کپ میں پیر کو ساتویں راؤنڈ میں صرف دو میچ ممکن ہوسکے۔ دیگر چھ میچز بارش کی وجہ سے ختم کردیئے گئے۔ پشاور میں کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔اسلام آباد89 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ازمان حسین اور نقاب شفیق کی تین تین وکٹیںلیں۔چارسدہ میں آزاد جموں کشمیر نے حیدرآباد کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ یہ میچ 25 اوورز کا کردیا گیا تھا۔ فاتح ٹیم کے عزیر نوید کے 52 رنز اور حیدرآباد کے یحییٰ شاہ نے 79 رنز بنائے۔
اسپورٹس سے مزید