کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ٹیسٹ اسپنر ابرار احمد کی دعوت ولیمہ میں ممتاز شہریوں،کرکٹرز،کرکٹ آرگنائزرز اور صحافیوں نے شرکت کی۔ جن میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیسٹ کپتان شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی، اسد شفیق، فہیم اشرف، ندیم عمر ودیگر نمایاں شخصیات موجود تھیں۔دوسری جانب ٹیسٹ بیٹسمین کامران غلام بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ولیمہ کی تقریب، عزیز واقارب اور دوستوں کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹرز محمد رضوان، فخرزمان ،صاحبزادہ فرحان ،نسیم شاہ، افتخاراحمد، ساجد خان، عمران اور ارشد خان نے شرکت کی ۔کامران غلام کی اہلیہ ماریہ خان کا تعلق پشاور سے ہے، انہوں نےماریہ خان سےپسند کی شادی کی ہے۔