• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشیدگی اور پروپیگنڈہ، پاک بھارت کرکٹ میچز نہ کرائے جائیں، مائیکل ایتھرٹن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈکے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو پاک بھارت مقابلے نہ کرانے کی تجویز دی ہے۔ ایشیا کپ کےدوران پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو پاک بھارت مقابلوں کا انتظام نہیں کرنا چاہئے۔ آئی سی سی ایونٹ میں پاک بھارت مقابلے کا مالی طورپر بڑا اثر ہے آئی سی سی ایونٹ میں پاک بھارت مقابلہ کے براڈکاسٹ رائٹس تقریبا 3 ارب ڈالرز کے ہیں ،ماضی میں یہ ڈپلومیسی کیلئے بھی استعمال ہوئے لیکن اب پاک بھارت کرکٹ مقابلہ کشیدگی اور پراپیگنڈا کے طور پر استعمال ہونے لگا ہے ۔

اسپورٹس سے مزید