کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے پاکستان سے سیریز کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے پہلی سیڑھی اورہدف قرار دیدیا، انھوں نے واضح کیا کہ ان کی ٹیم دفاعی چیمپئن کے طور پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز کریگی۔اس مقصد کیلئے پلیئرز ذہنوں میں لازمی طور پر ہدف مقرر ہوگا۔ 12اکتوبر سےجنوبی افریقا پاکستان میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی ۔ پہلا ٹیسٹ اتوار سے شروع ہو رہا ہے جبکہ چیمپئن ٹیم نومبر میں بھارت کےخلاف دو ٹیسٹ کی سریز میں حصہ لے گی۔ سیریز جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کوینا ماپاکھا ڈومیسٹک میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، ابتدائی اسکین میں فاسٹ بولر کو کوئی سنگین انجری سامنے نہیں آئی، جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ماپاکھا پاکستان کے خلاف وائٹ بال ٹیم کا حصہ ہیں ۔