کولمبو(جنگ نیوز) خواتین ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستانی اوپنر منیبہ علی کا متنازع رن آؤٹ ایم سی سی نے قوانین کے مطابق درست قرار دے دیا ۔ شائقین اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید اور سوالات سامنے آنے پر باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ منیبہ کا بیٹ کریز سے اوپر تھا، آؤٹ دینا قوانین کے عین مطابق ہے۔اس موقع پرقانون نمبر 30.1.2 کا اطلاق نہیں ہوتا کیونکہ بیٹر نہ تو رن لینے کی کوشش کر رہی تھیں اور نہ ہی گرنے کے بعد اٹھ رہی تھیں۔ واضح رہے کہ اتوار کو میچ میں منیبہ کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل آن فیلڈ امپائر نے مسترد کی اس دوران بھارتی فیلڈر نے گیند وکٹوں پر ماردی، اپیل پر تیسرے امپائر نے انہیں رن آؤٹ قرار دے دیا۔