کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے سرسید چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ ناہیدہ زوجہ محب اللہ جاں بحق ہوگئی ، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی،متوفیہ عبداللہ شاہ غازی گوٹھ کی رہائشی تھی،سچل پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون حادثے کے وقت اپنے کزن کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوارتھی،حادثے میں متوفیہ کا کزن محفوظ رہا،پولیس کے مطابق حادثہ سیمنٹ کے بلاک سے لدے ٹرک کی ٹکرکے باعث پیش آیا،حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا پولیس نے ٹرک کوتحویل میں لیکر مفرور ڈرائیورکی تلاش شروع کردی ۔