کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہرکی فضائی آلودگی کو بہتر بنانے اور ماحول کے تحفظ کیلئے سندھ کابینہ نے اسکریپ ٹائر چلانے اور انکی ری سائیکلنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پیر کو سندھ کابینہ نے ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی۔ کاروباری فرمز کو ایک ماہ کے دوران کاروبار بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹائر پائرولیسس پلانٹس پر پابندی کا فیصلہ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا)کی سفارش پر کیا گیا۔ پائرولیسس ایکٹیویٹیز کے باعث کراچی کی فضا زہر آلود اور مضر صحت بنتی جا رہی ہے۔ کابینہ نے سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے تحت سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (غیر معیاری فیول /ٹائرز کے استعمال کی روک تھام) رولز 2025 کی بھی منظوری دی۔